صوبائی مشیر محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سندھ کے پانی کا کیس اٹھا کر سندھ پرمہربانی کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کے معاملے پر احتجاج کریں گے، 3 جون کو لاڑکانہ کے اضلاع میں احتجاج کریں گے، 5 جون کو ٹھٹھہ ، بدین میں احتجاج کریں گے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ 9 جون کو سکھر کے تین اضلاع میں احتجاج ہوگا،15 جون کو کراچی میں احتجاج کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بات کو سنا نہیں جاتا،الٹا ہماری بےعزتی کی جاتی ہے ، پانی کم ہے تو سب کا پانی کم ہونا چاہیے،صرف سندھ کا پانی کم کیوں ہے؟