مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مری کے ڈھابے کی چائے پسند آگئی جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عباسی نامی صارف کے ٹوئٹ پر ردعمل میں ان کے ڈھابے کی چائے کی تعریف کی۔
مری میں قائم کیفے ’چائے والا‘ کی مالک عائشہ عباسی نے اپنے ڈھابے کا سرپرائز دورہ کرنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کاش میں وہاں موجود ہوتی اور آپ کی خود میزبانی کرتی لیکن انشاءاللّٰہ اگلی مرتبہ میں وہیں ہوں گی۔‘
انہوں نے لکھا کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کی پرستار ہیں۔
جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ’مجھے چائے اور وہاں کے حسین نظارے خوب پسند آئے ہیں۔‘
مریم نواز نے لکھا کہ آپ کی مہمان نوازی اور میزبانی کا بے حد شکریہ آپ کیلئے بہت سی دعائیں اور پیار۔
مریم نواز کے ٹوئٹ کے جواب میں عائشہ عباسی نے بھی ان کے پیغام کا شکریہ ادا کیا۔