• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی زرعی زمینوں تک کو پانی نہیں پہنچ سکا، سہیل انور سیال

وزیر آب پاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی زرداری فیملی کی اراضی پر استعمال کا الزام مسترد کردیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی زرعی زمینوں تک ایک قطرہ پانی کا نہیں پہنچ سکا ہے۔

وزیر آب پاشی سندھ نے مزید کہا کہ کہا گیا سندھ اور پنجاب دونوں ہی صوبوں میں پانی کی قلت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت سے سندھ میں کاشتکاری کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، کل خشک دریائے سندھ میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے۔

سہیل انور سیال نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پانی کی چوری ہورہی ہے مگر پنجاب نمائندے نے ہمارے گڈو بیراج کا دورہ کیا اور تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ پانی چوری نہیں ہورہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل ہم کوٹری بیراج کا دورہ کریں گے اور وہاں اہم اجلاس ہوگا، جس کے بعد وہیں پریس کانفرنس ہوگی۔

تازہ ترین