• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن کیلئے بلوچستان حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے، آرمی چیف

قیام امن کیلئے بلوچستان حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے، آرمی چیف 


اسلام آباد،راولپنڈی (نمائندہ جنگ،اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ وہ کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، آپریشنل تیاریوں، سیکورٹی صورتحال، پاک افغان اور پاک ایران بارڈرز پر باڑ لگانے اور بلوچستان میں پاک فوج کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور لگن کو سراہا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج صوبہ بلوچستان میں دیرپا سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین