ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ رواں ماہ امریکا اور روس کے سربراہان کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں کوئی بڑا بریک تھرو نہ ہونے کی توقع ہے۔وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق امریکی صدر بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن رواں ماہ ملاقات کرنے جارہے ہیں۔لاوروف نے کہا کہ 16 جون کو جینیوا میں ہونےوالی اس ملاقات سے ہم کسی بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں کررہے۔