پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید زلفی بخاری نے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا چیلنج قبول کرلیا۔
حال ہی میں شعیب اختر نے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو چینلج دیا تھا کہ ’اگر وہ شعیب اختر کی 6 گیند کھیل لیں گے تو انعام میں اُنہیں موٹرسائیکل ملے گی۔‘
فہد مصطفیٰ کو دیا گیا یہ چیلنج سید زلفی بخاری نے قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں شعیب اختر کا یہ چلینج قبول کرتا ہوں۔‘
سید زلفی بخاری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’یہاں ایک اور چیلنجر آگئے ہیں۔‘
شعیب اختر نے زلفی بخاری سے مخاطب ہوتے لکھا کہ ’سب خیریت ہے؟‘ جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ ’جی ہاں یہاں سب اچھا ہے۔‘
زلفی بخاری نے کہا کہ ’میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں، میں آپ کی ہر گیند کو مِس کروں گا اور پھر انعام والی موٹرسائیکل کو عطیہ کردوں گا۔‘
شعیب اختر نے زلفی بخاری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ایسی بات ہے تو میں ہر گیند پر آپ کو موٹرسائیکل دوں گا۔‘
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’شرط یہ ہے کہ آپ کو میری ہر گیند اپنے بلّے سے چُھونی ہوگی۔‘
اُنہوں نے زلفی بخاری سے پوچھا کہ ’پھر یہ چیلنج کب پورا کرنا ہے؟‘