چین میں ایک غیر ملکی شخص میں منکی پاکس کی نئی شکل کلیڈ 1 بی پائی گئی ہے۔
چائنا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق متاثرہ شخص کانگو میں قیام کر چکا ہے۔
چائنا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص سے یہ وائرس مزید 4 افراد کو منتقل ہوا اور ان مریضوں میں ایم پاکس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منکی پاکس کو کیٹیگری بی کی بیماری قرار دیا ہے جس کے تحت حکّام اجتماعات پر پابندی، دفاتر، اسکول اور متاثرہ علاقوں کو بند کرنے جیسے ہنگامی اقدامات کر سکتے ہیں۔