• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن بدھ رہنما کو مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سری لنکا کی عدالت کی جانب سے بدھ رہنما گالاگوداتے گناناسارا (Galagodaatte Gnanasara) کو مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب بدھ رہنما گناناسارا کو مسلمانوں کے خلاف بیان بازی پر جیل بھیجا گیا ہے۔

سری لنکن بدھ رہنما گالاگوداتے گناناسارا پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر جیل جا چکے ہیں اور 4 سالہ سزا کے دوران ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

گناناسارا سابق صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کے قریبی ساتھی رہے ہیں جنہوں نے 2021ء میں گناناسارا کو مذہبی ہم آہنگی کے لیے قانونی اصلاحات کے پینل کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

2022ء کے معاشی بحران کے دوران راجہ پاکسے کی حکومت ختم ہونے کے بعد گناناسارا پر دوبارہ مقدمہ چلایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید