• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: شوہر اور سسرال والوں کا 2 دن کی دلہن پر تشدد، فائرنگ سے زخمی کردیا، پولیس


رحیم یار خان میں شوہر اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر دو دن کی دلہن پر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر سے فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دلہن پر قاتلانہ حملے اور تشدد کرکے زخمی کرنے کا واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے لڑکا اور لڑکی کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ شوہر اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر لڑکے سے دوستی کے الزام میں دلہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گولی مارکر اسے زخمی کردیا۔

ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے زخمی دلہن کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی دلہن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سسرال والوں نے جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ دونوں کی شادی دو دن قبل ہی ہوئی تھی۔

تازہ ترین