ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد خلیج عمان میں ڈوب گیا، جہاز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم عملے کو بچالیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جہاز میں گزشتہ رات آگ ایرانی بندرگاہ جسک کے قریب لگی، جہاں وہ ٹریننگ مشن پر تھا۔
جہاز پر لگنے والی آگ بجھانے کیلئے کئی گھنٹے کوششیں جاری رہیں، لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں اور جہاز ڈوب گیا۔
حساس آبی گزرگاہ کے علاقے میں پیش آنے والے اس تازہ ترین واقعے کے بارے میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔