• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ، قطری وفد کی ملاقات

آرمی چیف کا کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ، قطری وفد کی ملاقات 


راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ کرکے جنگی تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے، آرمی چیف سے قطر چیئرمین پاک قطر تکافل کمپنی اور قطر کے حکمران خاندان کے رکن کی سربراہی میں قطری وفد نے بھی ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کئی شعبوں میں قطری تعاون کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں میں پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشق تسخیر جبل پر بریفنگ دی گئی۔ ان مشقوں کا مقصد فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مشقوں سے دفاع اور حملہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

تازہ ترین