لاہور(اپنے نامہ نگار سے، سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے کنکشن لگانے میں بے ضابطگیوں اور میٹرز غلط ایڈریس پر لگائے جانے کی شکایات میں اضافے کے پیش نظر سروےکے لیے نئی موبائل ایپ متعارف کروا دی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی شعبہ سیل کی جانب سے کیا جانے والا سروے موبائل ایپ کے زریعے کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سےلاہور ایسٹ اور ویسٹ ریجن میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کام کا آغاز کر دیا۔ شعبہ سیلز کے تمام سروئیر سروئے کے دوران مکمل ڈیٹا اور لوکیشن موبائل ایپ پر آپ لوڈ کریں گے۔ سروئیر متعلقہ جگہ پر جا کر صارف کے مکمل کوائف مینول لینے کی بجائے موبائل ایپ میں درج کریں گے۔ آفیسر سیلز تمام سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر آن لائن مانیٹرنگ اور ایکٹیویٹی چیک کریں گے۔