• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں دہشتگردی، شیخ رشید کا اظہارِ تشویش


وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد وزیرستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں، جہاں روانگی سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں 8 سے 10 روز میں اسلام آباد کے لیے نئی فورس شروع کرنے اور دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو محفوظ بنائیں گے، مذکورہ نئی فورس کے پیٹرولنگ اسکواڈ میں ڈیڑھ سو موٹر بائیکس بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہو گا جبکہ ایران کے ساتھ سرحدی باڑ سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحد پر ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے بھی کام جاری ہے۔

تازہ ترین