• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق


خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا، جس میں ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نے اپنے قریبی رشتے داروں پر فائرنگ کی۔

کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ملزم کے 2 بھائیوں کے 6 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین