• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ: درآمدات، برآمدات، خسارے کے اہداف تجویز


وزراتِ تجارت کے ذرائع نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ کے تجارتی اہداف بتا دیئے۔

وزراتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال کے مقابلے آئندہ مالی سال برآمدات میں 4 ارب ڈالر سے زائد کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رواں مالی سال برآمدات کا ہدف 22 ارب 31 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جبکہ درآمدات کا ہدف 42 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مقررکیا گیا تھا۔

آئندہ مالی سال کیلئے درآمدات کا ہدف 55 ارب 30 کروڑ ڈالر رکھنے اور درآمدات کے ہدف میں 12 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزراتِ تجارت کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 50 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کیلئے تجارتی خسارے کا ہدف 19 ارب 69 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین