• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مرکزی مویشی منڈی کے قیام کیلئے کام کا آغاز


کراچی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سپر ہائی وے پر مرکزی مویشی منڈی کے قیام کیلئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مویشی منڈی کا باقاعدہ آغاز 10 جون سے ہوگا۔

مویشی منڈی انتظامیہ کے ترجمان یاور رضا چاولہ کے مطابق مویشی منڈی انتظامیہ نے بلاکس ہموار کرنے کیلئے خیمے لگا لئے ہیں، مشینری کے ذریعے 900 ایکٹر رقبے کو ہموار کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق مویشی منڈی میں ملک بھر سے کم وبیش چھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانور لائے جائیں گے۔

یاور رضا چاولہ کے مطابق مویشی منڈی کے لئے مختص 900 ایکٹر رقبے پر 48 بلاکس بنائے جارہے ہیں، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں بیوپاریوں اور جانوروں کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں 24 گھنٹے پانی اور بجلی کی سہولیات دستیاب ہوگی۔ کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

یاور چاولہ کے مطابق اس بار مویشی منڈی صرف قربانی کے جانور خریداری کا مرکز ہوگی۔

تازہ ترین