• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: SOPs کی خلاف ورزی، دولہا اور 3 باراتی گرفتار


گوجرانوالہ کے ایک میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے میرج ہال کو بھی سیل کر دیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے علاقے میں واقع ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

دورانِ چیکنگ میرج ہال میں جاری تقریب میں شریک افراد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

پولیس نے گرفتاری کے بعد آفتاب نامی ملزم کو شخصی ضمانت پر تھانے سے ہی رہا کر دیا۔

ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں کورونا ایس او پیز کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین