گلوکاری کی دنیا میں خوب شہرت پانے کے بعد اداکاری میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی کے مقبول ترین ڈرامے ’الفا براوو چارلی‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
حدیقہ کیانی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اس ڈرامے کی پیشکش ایک ایسے وقت میں ہوئی تھی کہ جب وہ برطانیہ میں ایک اور پراجیکٹ میں مصروف تھیں۔
ایسے میں اس بڑے پراجیکٹ پر کام کرنا ان کے لیے ممکن نہیں تھا اس لیے انہیں اس پیشکش کو ٹھکرانا پڑا۔
حدیقہ کیانی نے ڈرامے ’رقیب سے‘ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور شائقین ڈرامہ کو اپنی جاندار اداکاری کی صلاحیتوں سے حیران کردیا۔
اس سے قبل ماضی میں حدیقہ کیانی متعدد انٹرویوز میں یہی کہتی نظر آئیں کہ انہیں اداکاری کرنا نہیں آتی۔
یاد رہے کہ الفا براوو چارلی 90 کی دہائی کا پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ہے جس نے لوگوں کے دماغوں پر ایسے نقش چھوڑے کہ لوگ اسے آج بھی بھولنے سے قاصر ہیں۔