شمالی وزیر ستان کے دورے پر پہنچے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شمالی وزیرستان کے مرکزی علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو میران شاہ پہنچنے پر علاقے کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر علاقے کے لیے نادرا کی 2 موبائل وینز فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔