وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اب دو جماعتی اتحاد بن چکا ہے۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے اندر اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دو جماعتی (ن لیگ، جے یو آئی) کا اتحاد بن گیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں آپس میں الجھ گئی ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پوری کرے گی۔
اُن کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم نے معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن کردی ہے، آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا۔