• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ساتھ ہمارا بنیادی مسئلہ حل ہوگیا، ایران

تیران (نیوزڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری اجلاس میں امریکاکے ساتھ ہمارا بنیادی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں روحانی نے ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار مذاکرات کا مطالبہ کیا اور اس مقصد کے لیے جاپان کے وزیر اعظم کو بھی بھیجا۔ روحانی نے کہا کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ امریکانے تاریخ میں پہلے کبھی ایران سے اتنی بڑی شکست کھائی ہو۔ اگر ویانا مذاکرات بہتر جا رہے ہیں تو یہ صرف ہمارے صبر کا نتیجہ ہے۔ ہمیں امریکا کے ساتھ بنیادی مسئلہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ایران میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ میرے دور کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک بیلٹ بکس کی کامیابی ہے۔
تازہ ترین