• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: FC کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، شیخ رشید نے معائنہ کیا

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے پی (ساؤتھ) کے 29 ویں ریکروٹس کورس کی سالانہ پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔

پاسنگ آؤٹ کی تقریب اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی میر علی، شمالی وزیرستان میں ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید تھے۔

شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قیامِ امن میں فرنٹیئر کور (ساؤتھ) کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک افواج نے لازوال قربانیاں دیں، جنگ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین