• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ ہونے لگا، صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

2 روز قبل صوبے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد، 3 روز قبل 6 اعشاریہ 4 فیصد اور 4 روز قبل 5 اعشاریہ 32 فیصد تھی۔

گرشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 690 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 140 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان میں کورونا کے یہ مثبت کیسز 12 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 484 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 105 کا رزلٹ مثبت آیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7 فیصد رہی۔

لسبیلہ میں کورونا کے 9 ٹیسٹ کیئے گئے اور تمام کا رزلٹ مثبت آیا۔

کیچ سے کورونا کے 9، جعفر آباد سے 5، گوادر سے 4، خضدار سے 2 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خاران، صحبت پور، پنبجگور، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور سبی سے کورونا وائرس کا مزید ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین