• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کل سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے، صوبے میں 9ویں اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع ہوجائیں گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیر سے دوکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کروانا ہوگا، 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آؤٹ ڈور ڈائنگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ساحل سمندر بیچ اور سی ویو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیلون بھی ایس او پیز کےتحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین