کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے کنڈو گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ثمینہ اقبال کے قتل میں ملوث اس کے سابق شوہر سنی علی کو گرفتار کر لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق ثمینہ اقبال کی لاش 8 اکتوبر 2020 کومنگھوپیر مائی گاڑی دربار کے علاقے سے ملی تھی جسے چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا،خاتون کی لاش ایدھی ہوم سے متوفیہ کے بھائی نے شناخت کرنے کے بعد تدفین کردی لیکن فوری طورپرکوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تھی بعد ازاں مقتولہ کے گھروالوں نے واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے رینجرزسے مدد کی اپیل کی تھی،علاوہ ازیں شاہ لطیف پولیس نےمقابلے میں فرار ہونے والے ملزم اور اسکے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے دو ساتھی گذشتہ روز زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا پانچ رکنی گروہ علاقے میں خوف کی علامت تھا، ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت موٹرسائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں قائم کمپاؤنڈ سے 17 چھینی گئی موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں ہیں گرفتار ملزمان میں علی اکبر چانڈیو، غیبی خان چانڈیو اور عزیز عرف کالو شامل ہیں۔