• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی حادثہ، بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر کال ملا دی، مدد کی اپیل

گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں کو کال کرکے مدد کی اپیل کر دی۔

حادثے کا شکار ہوئی ٹرین کی بوگی نمبر 6 میں موجود ایک خاتون نے امدادی کارروائی میں پیشرفت نہ ہونے پر اپنے گھر کال ملادی اور گھر والوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔

خاتون کی کال کے بعد ان کے اہل خانہ نے گھوٹکی انتظامیہ کے ضلعی افسران سے فوری طور پر رابطہ کیا اور ان کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بوگی نمبر 6 میں موجود خاتون کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنرگھوٹکی محمد عثمان عبداﷲ نے بتایا کہ ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہوگیا ہے جس کےبعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد33 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور ٹریک سے اترنے والی انہی بوگیوں سے سر سید ایکسپریس ٹکرا گئی۔

تازہ ترین