• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے گھوٹکی روانہ


وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سے رابطہ کرکے گھوٹکی ٹرین حادثے کے بارے میں دریافت کیا، اعظم سواتی نے وزیراعظم کو حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے گھوٹکی روانہ ہوگئے، وہ ہیلی کاپٹر سے گھوٹکی آرہے ہیں اور کچھ ہی دیر میں جائے حادثہ پہنچ جائیں گے۔

اعظم سواتی کاکہنا ہے کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے، 33 افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے پر افسوس ہے، انہوں نے کہاکہ ریسکیو آپریشن زخمیوں کے علاج معالجہ کی نگرانی خود کروں گا۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ باقی مسافروں کو بروقت ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات جاری ہیں، ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

گھوٹکی حادثے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 33 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین