• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے حادثات کی ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہیں، فواد چودھری


وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے ریلوے حادثات کا ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ریلوے میں سرمایہ کاری کرتے تو آج حادثات نہ ہوتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے ریلوے ٹریک ہی خرید لیے، اورنج ٹرین لائن پر خرچ کیا گیا، پیسا ریلوے پر خرچ ہوتا تو حادثات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنے مقدمات ختم کرنے کے لیے ایوان میں آکر دباؤ ڈالتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ریلوے حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردیتا ہوں، 1388مسافر دونوں ٹرینوں میں سوار تھے، واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے لئے سامان پہنچا دیا گیا ہے، ریلوے کے معاملات سالہا سال نظر انداز ہوتے رہے، جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید