• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے ٹرانزکشن اسٹرکچر کی حتمی منظوری

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کے ٹرانزکشن اسٹرکچر کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) سے منظور شدہ ٹرانزکشن اسٹرکچر کی حتمی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی کےمطابق این ایچ اے اب ایف ڈبلیو او ایس ایم سی کنسورشیم سے بات چیت کر کے حتمی معاہدہ کرے گی۔

تازہ ترین