کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی عالم دین علی اکبر محتشمی پور 74 برس کی عمر میں کووڈ-19 سے انتقال کر گئے، انہوں نے حزب ﷲ کی بنیاد رکھی تھی ، وہ شام میں ایران کے سفیر بھی رہ چکے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 74 سالہ علی اکبر محتشمی پور اس سے قبل اسرائیل کے ’’بک بم ‘‘کتاب بم حملے میں زندہ بچ گئے تھے تاہم اس حملے میں وہ اپنے دائیں ہاتھ سے محروم ہوگئے تھے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے کہا کہ علی اکبر محتشمی پور کورونا کے باعث شمالی تہران کے مقامی اسپتال میں داخل تھے جہاں وہ دم توڑ گئے۔ وہ ایران میں انتخابی تنازع کے بعد گزشتہ 10 برس سے عراق کے شہر نجف میں مقیم تھے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت ﷲ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام میں علی اکبر محتشمی پور کی انقلابی خدمات کی تعریف کی۔