• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازگل کا مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ مراد علی شاہ کےصوبائیت اور تعصب پر مبنی بیان پر افسوس ہوا۔

شہباز گل نے کہا کہ ہم صوبائیت کی سیاست نہیں کرتے، پنجاب، سندھ سمیت سب ہمارے ہیں ، مراد علی شاہ غلط اعداد و شمار نہ دیں،صوبائیت کی سیاست نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے بنائیں گے لیکن کیش آپ کے ہاتھ میں نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سید ناصرحسین شاہ اور نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ کراچی میں طویل پریس کانفرنس میں وفاق سے شکوے شکایات کی بھرمار کردی تھی جس پر شہباز گل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی نہ بنائی جائے، سندھ سے ایسا رویہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں سندھ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے کراچی پروجیکٹ کے نام پر ایک پیسہ نہیں رکھاگیا۔

تازہ ترین