• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں آج کورونا سے 6 اموات، 147 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 170 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے  میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید147 افراد متاثر ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 928 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 518 مریض صحت یاب ہوئے، جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد1 لاکھ 26 ہزار 760 ہوگئی۔ 

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعدا 2046 ہوگئی۔ شہر میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد متاثر ہوئے۔ یوں پشاور میں کورونا کیسز  کی تعداد 49 ہزار547 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز کورونا کے 8 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین