• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روز قبل گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے حوالے سے وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کی جانب سے آج اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی 2 روز قبل ہوئے ٹرین حادثے کے سلسلے میں آج لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کریں گے۔

ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان سواتی کی جانب سے اس موقع پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ ریلوے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

ریلوے کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آج بعض افسروں کی تبدیلی اور معطلی کا بھی امکان ہے۔

ریلوے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی ٹرین حادثات اور ٹریک کی حالت سمیت دیگر مسائل پر بریف کریں گے۔

تازہ ترین