مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بدترین لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، اسکول کے بچے بے ہوش ہورہے ہیں، صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر سے دل دہلا دینے والے مناظر پر غور کرے، سیاست اور الزام تراشی چھوڑے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا 2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود تھی، صفر لوڈشیڈنگ تھی، اگر کام نہیں ہوتا تو گھر چلے جائیں۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوام کو گرمی کی اذیت میں مزید تکلیف نہ دیں، عمران خان کے بس کا معاملہ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے، عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔