• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر لاہور کے تمام کووڈ ڈس انفیکشن ٹنلز اور واک تھرو گیٹس ہٹانے کے احکامات

کمشنر لاہور نے تمام کووڈ ڈس انفیکشن ٹنلز اور واک تھرو گیٹس ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈس انفیکشن ٹنلز، واک تھروگیٹس اور فل ہیومن باڈی سپرنکلنگ اسپرے فوری ختم کیے جائیں۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ماہرین کی آراء کی روشنی میں ڈس انفیکشن سسٹمز کی حوصلہ شکنی ناگزیر ہے، کووڈ ڈس انفیکشنز سپرنکلنگ سے جسم پر الرجی و دیگر ری ایکشن ہو سکتا ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈس انفیکشن اسپرے و ٹنل سے کیمیائی قطرے نظام تنفس میں داخل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض تعلیمی اداروں، نجی داخلی راستوں میں نصب ٹنلز کو ہٹا دیا جائے۔

تازہ ترین