• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی میں ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا، سکھر ڈویژن میں پیش آئے ٹرین حادثے کے باعث اب تک ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس ٹرین 4گھنٹے، کراچی ایکسپریس ڈھائی گھنٹے اور قراقرم ایکسپریس پونے2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ علامہ اقبال ایکسپریس، جناح ایکسپریس، گرین لائن ٹرین اور تیزگام ایکسپریس  2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈہرکی کے قریب ٹرین کے خوفناک حادثے میں کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 13بوگیاں پٹری سے اُتر کے دوسرے ٹریک پر جاگریں ، مسافر ناگہانی سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ صرف 2منٹ بعد مخالف سمت راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ان سے ٹکرا گئی ۔

ٹرین حادثے میں 62 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


تازہ ترین