• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ محمد ساجد نے اپنی بیوی رخسانہ خاتون سے غصے کی حالت میں اس طرح کہا "میں نے تینوں کلئیر کردیا" کیا اس الفاظ سے طلاق واقع ہوگئی ؟

جواب:۔ صورت مسئولہ میں اگر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا ہو اور اس کے جواب میں طلاق کی نیت سے مذکورہ الفاظ کہے ہوں تو تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور دونوں کا ساتھ رہنا ناجائز ہے۔ البتہ اگر بیوی کے طلاق کے مطالبہ پر نہ کہے ہوں یا طلاق کی نیت سے نہیں کہے تو طلاق واقع نہیں ہوئی۔(الفتاویٰ الھنديۃ (1 / 383)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین