• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے نتائج نہیں ملے، عدالت میں رپورٹ جمع

کمشنر کراچی آفس کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس میں رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے نتائج نہیں ملے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

کمشنر کراچی آفس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ پرائس کنٹرول سے متعلق 2006 کے ایکٹ میں دی گئی سزائیں ناکافی ہیں،منافع خوروں کے خلاف پرائس کنٹرول قانون کےتحت کارروائیاں کیں۔

رپورٹ مین کہا گیا کہ 1977 کے قانون پر عمل درآمد سے سندھ ہائی کورٹ نے روک رکھا ہے،پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دیے جائیں،پرائس کنٹرول قانون کے تحت جرمانے اور سزائیں نہیں ہیں جس سے انتظامی رٹ کمزور ہوئی ہے۔

کمشنر آفس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے22 جون کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر دودھ کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق قیمت کےتعین کے لئےملک (دودھ) منڈی بنائی جائے جہاں روز بولی کے ذریعے قیمت کا تعین ہوسکے۔

تازہ ترین