امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی اداروں کو بیچنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری سے اقتصادی بحران بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیر خزانہ شوکت ترین پاور ٹیرف اور ٹیکسز نہ بڑھانے کے وعدے پورے کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان میں شہروں اور دیہات میں8، 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ حکومت مہنگائی، غربت اور بیروزگاری پر توجہ دے۔