• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے کے قواعد و طریقہ کار

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے کے قواعد و طریقہ کار سامنے آگیا، قواعد کے مطابق رکن، ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کی تحریری قرارداد سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کروائے گا۔

قرارداد میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف الزامات وضاحت سے شامل کیے جائیں گے، سیکرٹری قومی اسمبلی نوٹس اراکین اسمبلی کو بھجوائیں گے۔

نوٹس موصول ہونے کے 7 دن کے بعد پہلے دن قرارداد کارروائی کا آغاز ہو گا۔

قواعد کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کی قرارداد کی تحریک قومی اسمبلی ایجنڈا میں شامل ہوگی، ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کی تحریک کے علاوہ ایجنڈا میں کوئی اور چیز شامل نہیں ہو گی۔

قواعد کے مطابق ڈپٹی اسپیکر عہدے سے ہٹانے کی قرارداد کے روز اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا، تحریک پیش کرنے کے لیے چیئرپرسن اس کی حمایت کرنے والوں کو نشست پر کھڑا ہونے کا کہیں گے، ایوان میں ایک چوتھائی ارکان کھڑے نہیں ہوتے تو تحریک پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تحریک کے حق میں ایک چوتھائی ارکان کھڑے ہو گئے تو قرارداد پیش کی جائے گی، قرارداد پیش کرنے والا شخص اور ڈپٹی اسپیکر 15 منٹ یا زیادہ کے لئے بات کر سکیں گے، قرارداد پر دستخط کرنے والے دیگر افراد کو بھی بات کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

قواعد کے مطابق جب تک تحریک نمٹا نہیں دی جاتی اسمبلی اجلاس اگلے روز کے لیے ملتوی نہیں ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گی، اجلاس تب تک غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی نہیں ہو گا جب تک قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہو جاتی۔

تازہ ترین
تازہ ترین