• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان علی خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر شدید تنقید کی زد میں

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل ایمان علی خود کوخواجہ سراکہنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔حال ہی میں ایمان علی نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی شکل کو ناپسند کرتے ہوئے خود کوخواجہ سراسے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی سیلفی اس لیے نہیں لیتیں کہ انہیں اپنا آپ اچھا نہیں لگتا اور جب وہ موبائل میں خود کو دیکھتی ہیں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سر کھڑا ہے۔ایمان علی کا یہ بیان بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آیا اور معروف اینکر رابعہ انعم سمیت متعدد لوگوں نے ایمان علی پر تنقید کی ہے۔ جب کہ پاکستانی خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ نے ایمان علی کے بیان کو اپنی کمیونٹی کی توہین قرار دیا ہے۔خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ نے انسٹاگرام پر ایمان علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراہونا اتنا بھی برا نہیں۔ کیونکہ ہم سب خدا کی تخلیق کردہ مخلوق ہیں اور ہم خدا کی تخلیق کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں۔ اور آپ کو نہیں لگتا کہ خواجہ سرا ہونا نارمل ہے ،جس طرح بطور عورت آپ اپنی زندگی جیتی ہیں۔ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ لوگ اس طرح کی اصطلاحات کو توہین آمیز کیوں سمجھتے ہیں۔ خدا کے لیے ہمیں دیگر کمیونٹیز اور ان کے جذبات کے لیے اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا۔

تازہ ترین