• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیفہ جبار کا سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر پیسے بٹورنے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس بنا کر صارفین سے پیسے بٹورنے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ جو کمنٹ سیکشن میں گھر بیٹھے پیسے کمائیں، اپنی قسمت جانیے جیسے اکائونٹس ہوتے ہیں ان سے بچیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف پیسے بٹورنے کے چکر میں بیٹھے ہیں اور آپ لوگوں کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں، ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر قسمت بتانے والے آپ لوگوں کو شک میں مبتلا کرنے والی باتیں بتائیں گے، جیسے آپ کس طرح اپنی مشکل زندگی کا مقابلہ کررہے ہیں۔اداکارہ نے اپیل کی کہ اس قسم کے لوگوں کو پیسے ٹرانسفر نا کریں اور ان سے کوئی رابطہ نہیں رکھیں، ان جعلی اکائونٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

تازہ ترین