• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر ویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکار افراد کو لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے بیرون ملک جانے والے افراد،اسٹڈی اور ورک ویزہ پر جانے والوں کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، ویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکارافرادکو لگائی جائے گی، فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کی حکومتی حکمت عملی تبدیل ہوگئی، وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ فائزر ویکسین کے استعمال کا آغاز رواں ہفتے سے ہوگا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے فائزر کورونا ویکسین 15 مخصوص شہروں میں لگائی جائے گی اور ان 15 شہروں کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہو گی ، مخصوص سینٹرز پرخصوصی تربیت یافتہ عملہ فائزر ویکسین لگائے گا۔ ذرائع کے مطابق فائزر ویکسین کے استعمال کیلئے ویکسی نیٹرز کی خصوصی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے، پاکستان کو کوویکس سے فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 620 ڈوزملی ہیں، بیرون ملک جانےوالوں کیلئے آسٹرازنیکا ویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

تازہ ترین