• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ فائرنگ ٗسربراہ خانہ اہلیہ اور جوان بیٹی سمیت شدید زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کی حدود لنڈے سڑک میں گلی میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر بھتیجوں نے فائرنگ کرکے چچا کو اہلیہ اوربیٹی سمیت شدید زخمی کردیا ۔رئیس خان نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا عبا س روزانہ گلی میں ہوائی فائرنگ کرتاتھا جس پر محلے کے لوگوںکو اعتراض تھا گزشتہ روزاس نے اپنے بھتیجے کو منع کیا تو اس نے اپنے بھائی نہار کی مدد سے اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ اپنی اہلیہ اوربیٹی سمیت متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا مجروحین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پشاور سے مزید