• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعوی خارج

امریکی جج نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعوی خارج کردیا، ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور آئل آف مین میں کیس کیے تھے۔

ہیج فنڈ نے براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر اپنا حق جتانے کی کوشش کی، وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ کے وکلاء کو پاکستان پر کیس کیلئے 6 ملین ڈالر دیئے تھے۔

آئل آف مین کی عدالت نے براڈ شیٹ کے لیکوڈیٹرز کو قرض خواہوں کو رقم دینے سے روکا تھا، براڈ شیٹ اور وی آر گلوبل کے درمیان آئل آف میں تنازع ابھی عدالت میں ہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے دسمبر 2020 ء میں براڈ شیٹ کےحق میں فیصلہ دیا، جبکہ وی آرگلوبل کاکہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے ہرجانے کی رقم مخصوص اکاؤنٹ میں نہ رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔

تازہ ترین