• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹ بڑھانے کا حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن بتائے، فواد چوہدری

وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کا حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن بتائے۔

فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ سنجیدہ تعلقات کے تحت آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دے، ایکسپورٹ بڑھانے کا اگر حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن بتائے۔

فوادچوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ پر 10، 15 دن بحث چلنی ہے، شور شرابہ تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  حکومت تگڑی ہو تو سارے ساتھ ہوتےہیں، یہ غلط فہمی ہے کہ کوئی چھوڑ جائے گا، چھوٹی موٹی ایڈجسٹمنٹ ہوتی رہے گی۔

تازہ ترین