• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ باغ آزاد کشمیر میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ادھر مانسہرہ میں شوگران روڈ پر سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں آج رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین