• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آئی ایم ایف کے سامنے غریب عوام کیلئے ڈٹ گئے، فرخ حبیب


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے غریب عوام کے لئے ڈٹ گئے،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بجٹ پر بحث پارلیمان میں نہیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہورہی ہے۔حکومت نے ملک اور ملکی معیشت کا پہیہ آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ہے، رہنماپاکستان مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ اپوزیشن عوام دوست بجٹ سے خوش ہوگیاپوزیشن استعفوں کا آپشن استعمال نہیں کرے گی ،وزیر ٹرنسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ اس سال کے آخر تک بڈنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ڈھائی سو بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی۔وزیرمملکت فرخ حبیب نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت ٹھیک تھی، پاکستان کی گروتھ ایکسپورٹ پر مبنی تھی، پیداوار بڑھانے کے ماڈل پر عمل پیرا ہوئے۔اب ایکسپورٹ تیرہ فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔مزدور کی تنخواہیں بڑھیں، رنگ ساز کی اجرت میں سترہ، معمار کی اجرت میں بائیس ، ہیلپر کی اجرت میں تئیس ،پلمبر کی آمدن میں بیس فیصد، الیکٹریشن کی آمدن میں انتیس فیصد اضافہ ہو ا جن کا براہ راست تعلق کنسٹرکشن انڈسٹری سے ہے۔لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا۔ فی کس آمدنی ایک لاکھ چھیاسی ہزار سے دولاکھ چھیالیس ہزار پر پہنچ گئی ہے۔رواں مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کااعتماد بحال کریں گے۔بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔کسی قسم کے نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے۔آئی ایم ایف ڈیڑ ھ سوارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا چاہ رہا تھا لیکن اس سے انکار کر دیا۔وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے غریب عوام کے لیے ڈٹ گئے۔پاکستان کی بہتری کا وقت شروع ہوچکا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پیٹرولیم لیوی کو کم کیا گیا۔مزید مہنگائی کو کنٹرول کریں گے جس سے لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا۔گیارہ سو ارب روپے پاکستان میں کسان کی جیب میں آئے ہیں۔

تازہ ترین