• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین گروپ کا بجٹ منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ

لاہور(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کامکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔جہانگیر ترین سے ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی اور وزراء نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، سابق وزیر زوار وڑائچ، ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، ایم پی اے خرم لغاری اور دیگر ارکان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرآمد کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔ گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ملاقات میں طے کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کامکمل ساتھ دے گا۔

تازہ ترین