• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ٹیم کی لاہور آمد، انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ

انٹرنیشنل پولیو اوور سائیڈ ٹیم کے اراکین مائیکل گلوے اور ڈاکٹر کرس لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا۔

پولیو بورڈ ممبران میں بل گیٹس، ڈبلیو ایچ او، یونیسف کے نمائندگان شامل ہیں۔

پولیو بورڈ کے ممبران، مائیکل گلوے اور ڈاکٹر کرس نے بادشاہی مسجد، حضوری باغ اور شاہی قلعے، لاہور پولیو پروگرام اور ماحولیاتی نمونوں کی سائٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پنجاب پولیو پروگرام سربراہ سندس ارشاد نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی سائٹ بہت گنجان آباد علاقے میں واقع ہے۔

بورڈ کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہائی رسک آبادیاں نالے میں ڈرین کرتی ہیں، یہ ڈرین 37 کلومیٹر کے علاقے کو کور کرتا ہے۔

تازہ ترین